اپنے خطرناک یارکرز کی وجہ سے شہرت رکھنے والے پاکستان کے سٹار باﺅلر وسیم جونیئر نے منگنی کر لی۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کرکٹر کی منگنی ایشیاءکارگو کے مالک کی صاحبزادی کے ساتھ ہوئی ہے ۔ منگنی کی تقریب بہت سادگی سے اسلام آباد میں ہوئی جس میں قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کی۔
منگنی کی یہ تقریب وزیرستان کی روایات کے مطابق ہوئی۔ وسیم جونیئر اور ان کی منگیتر کی شادی کی تقریب بھی اسلام آباد میں ہی ہو گی۔ وسیم جونیئر کی طرف سے اچانک منگنی کے اعلان پر ان کے مداح خوشگوار حیرت میں ڈوب گئے ۔منگنی کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور مداح زندگی کے اس نئے سفر پر وسیم جونیئر اور ان کی منگیتر کے لیے نیک تمناﺅں کا اظہار کر رہے ہیں۔