حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کی مشکلات میں اضافہ

تحریک انصاف کے رہنما علی افضل ساہی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، فیصل آباد میں حساس ادارے پر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات شامل کر لی گئی ہیں۔ 

فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فیصل آباد میں حساس ادارے ہر حملے کے مقدمے میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعات شامل کر لی گئیں اور اس کے بعد ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کے لیے متعدد نوٹسز بھجوائے، سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کو شامل تفتیش ہونے کا کہا گیا لیکن وہ شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں