امریکہ میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر منصور محی الدین نے انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا دوسرا کامیاب آپریشن کرلیا ، 58 سالہ امریکی مریض آپریشن کے بعد تیزی سے صحتیاب ہورہا ہے۔
انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا آپریشن ڈاکٹر منصور محی الدین اور ڈاکٹر گریفتھ نے کیا ہے، آپریشن کرنے والے ڈاکٹر منصور محی الدین کا تعلق کراچی سے ہے۔ ڈاکٹر منصور انسانی جسم میں جانور کے اعضا کی پیوند کاری کے بڑے ماہر ہیں، پیوند کاری سے پہلے انسان میں سور کا دل قبول نہ کرنے والی 3 جینز کو تلف کیا گیا۔سور کے دل کی قبولیت میں رکاوٹ کو ختم کرنے والی 6جینز انسانی جینز کے جینوم میں داخل کی گئیں، انسانی جسم میں سور کا دل لگانے کا پہلا آپریشن جنوری 2022 میں ہوا تھا۔