کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ سےنوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ناکے پر اہلکاروں نے گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، نہ رکنے پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور زخمی ہوگیا، جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق ایک گاڑی کے ساتھ ایک موٹر سائیکل سوار بھی تھا جو پولیس پر فائرنگ کرتے ہوا فرار ہوگیا۔ فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کی شناخت اجمل کے نام سے کی گئی ہے۔
مقتول کے کزن مزمل کا کہنا ہے کہ نوجوان گاڑی میں چھالیہ لے کر حب چوکی سے کراچی آرہا تھا۔ پولیس کو براہ راست فائرنگ نہیں کرنی چاہیے تھی، پولیس روک سکتی تھی، گرفتار کرسکتی تھی لیکن پولیس نے فائرنگ کردی