پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا پورٹریٹ بنانے والے ایک پاکستانی فنکار کو عمرے کے ٹکٹ کا تحفہ دیا ہے۔عرب نیوز پاکستان کے مطابق 33 برس کے عمر جرال دماغی فالج کے مریض ہیں۔ اس عارضے میں دماغ کی نشوونما میں مسائل کی وجہ سے حرکت اور پٹھوں کی طاقت متاثر ہوتی ہے اور جھٹکے لگتے ہیں۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے نوجوان پاکستانی فنکار، جو بات چیت کے لیے کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں، نے سعودی ولی عہد سمیت دنیا بھر کے مسلمان رہنماؤں کے پورٹریٹ بنائے ہیں۔
نواف بن سعید المالکی کی جرال سے ملاقات لاہور میں 93 ویں سعودی قومی دن کی تقریب کے دوران ہوئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (موجودہ ایکس) پر شیئر کی گئی تصویر میں مالکی کو سعودی ولی عہد کی پینٹنگ ہاتھ میں لیے جرال کے ساتھ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔
پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’عمر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصویر بنائی تھی اور سعودی سفیر نے انہیں عمرہ کرنے کے لیے ٹکٹ کا تحفہ دیا۔‘
جرال کے بھائی محمد احمد نے عرب نیوز کو تصدیق کی کہ ان کے بھائی کی سعودی سفیر سے ملاقات ہوئی۔
پاکستانی فنکار نے متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم، دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی تصاویر بھی بنائی ہیں۔
Load/Hide Comments