مودی کی عالمی سطح پر سبکی بھارتی میڈیا کینیڈا پرایٹمی حملے کی دھمکیاں دینے لگا

 کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو کی جانب سے بھارت کو ہردیپ سنگھ کے قتل کا ذمہ دار قرار دینےپر بھارتی ٹی وی چینلز پر موجود اینکرز اور تجزیہ کار کینیڈا پر ایٹمی حملے کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

ڈیلی جنگ کے مطابق ٹی وی چینلرز پر بھارتی تجزیہ کاروں نے کہا کہ جسٹن ٹروڈو تم کیا ہو؟ 10 بھارتی آبدوزیں جائیں گی اور کینیڈا کو تبباہ کردیں گی، تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ اب بھارتی حکومت اس محاذ آرائی کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

یاد رہے کہ سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو کینیڈا میں گوردوارے کے سامنے 18جون کو قتل کردیا گیا تھا۔جس کے بعد  کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹھوس ثبوت موجود ہیں کہ بھارت کے ایجنٹ کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین کے قتل میں ملوث ہیں۔جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ کا قتل ایک سنگین معاملہ ہے، سکھ رہنما کے قتل کے معاملے کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے اور ہم یہی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں