امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کی تحقیقات مکمل ہونے پر بھارت کو عالمی سطح پر شدید ذلت اور رسوائی کا سامنا ہے۔بھارت کی جانب سے اس قتل میں تعاون اور مستقبل میں اس طرح کی دہشتگردی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بدلے میں کینیڈا کی تحقیقات ختم ہو جائیں گی.
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے الزام نے جمہوریت کے علمبردار اور خود کو جمہوریت کی ماں کہنے والے بھارت کو بے نقاب کیا ہے۔ نئی دہلی میں جی 20 کانفرنس سے واپسی کے چند دن بعد، وزیراعظم ٹروڈو نے ہندوستانی حکومت پر کینیڈا کی سرزمین پر ایک کینیڈین شہری کو قتل کرنے کا الزام لگایا۔