برطانیہ کا آنے والی نسلوں کی حفاظت کیلئے سگریٹ خریدنے پر پابندی پر غور

برطانوی حکومت آئندہ آنے والے وقتوں میں سگریٹ خریدنے پر پابندی لگانے پر غور کررہی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر اعظم رشی سوناک ایسے اقدامات پر غور کر رہے ہیں جن سے اگلی نسل کی فلاح و بہبود کیلئے سگریٹ پر پابندی عائد ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی انسداد تمباکو نوشی کے اقدامات کے حوالے سے نیوزی لینڈ کی پیروی کرنے جارہا ہے جس نے گزشتہ سال اعلان کیا تھا جس میں یکم جنوری 2009 یا اس کے بعد پیدا ہونے والے ہر فرد کو تمباکو فروخت کرنے پر پابندی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں