نظریات نہ بدلے تو تصادم ہوگا، چین کی امریکہ کو دھمکی

چین نے کہا ہے کہ امریکہ کواپنے “مسخ شدہ” نظر یات  تبدیل کرنے چاہیےورنہ صرف “تصادم اور دشمنی” ہوگی۔

ایک نیوز کانفرنس میں وزیر خارجہ کن گینگ نے  کہا کہ اگر امریکہ نے اپنا رونہ تبدیل نہ کیا تو اس کے تباہ کن اثرات سامنے آئیں گے ،جس کے نتائج بھگتنا دونوں کے لیے مشکل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ  مقابلہ کرنے کے بجائے چین کو دبا رہا ہے،چین کے بارے میں امریکہ کی شبیہہ خراب ہے،چین امریکہ کے لیے سب سے بڑا جغرافیائی سیاسی خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکہ کی جانب سے چین کے جاسوس غبارے کو مار گرائے جانے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید خراب ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں