اسرائیل اور سعودی عرب کی بڑھتی قربتیں، سعودی ولی عہد کا بیان بھی آگیا

 سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ”سعودی عرب اور اسرائیل ہر گزرتے دن کے ساتھ ایک دوسرے کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں۔“ نیوز ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے۔
ایران کے مبینہ ایٹمی پروگرام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ایران نے ایٹمی ہتھیاروں کے حصول میں پہل کی تو سعودی عرب بھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرے گا۔ دوسری طرف نیویارک میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جوبائیڈن کی ملاقات ہوئی ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم کا کہناتھا کہ بائیڈن کی قیادت میں ہم اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان امن قائم کر سکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں