یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت کم ہوگی،نگران حکومت نے خوشخبری سنادی

 نگران وزیر صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں کمی آجائے گی۔

شہرقائد میں کاروباری برادری سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے پیٹرول سمیت تمام اشیاء مہنگی ہوئیں۔اب  انٹر اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے، اقدامات کی وجہ سے کرنسی اپنی جگہ پر آگئی ہے، غیر قانونی طور طریقے سے ڈالر باہر بھیجنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے بھی بہتری آئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں