بہار میں بھارتی فوج  کا مارٹر گولہ آبادی پر آگرا،متعدد افراد ہلاک 

بھارتی ریاست بہار میں فوج کا مارٹر گولہ فائرنگ رینج کے قریبی آبادی پر آ گرا جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 دیہاتی ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں بھارتی فوج کے فائرنگ رینج کے قریب واقع ایک گاؤں پر گولہ گراجس سے 2 مکانات  بھی تباہ ہوگئے،زخمیوں میں سے 2 خواتین سمیت 3  افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے،ابھی تک واضح نہیں کہ گولہ کیوں فائر ہوا اور اس کا اصل ہدف کیا تھا۔

بہار پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہے،گاؤں سے دیہاتیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں