الیکشن کمیشن نے انتخابی رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، ترمیم شدہ رولز پر 15 روز میں اعتراضات دائر کیے جا سکیں گے۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز کی 18 شقوں میں تبدیلی کی منظوری دی ہے، الیکشن کمیشن نے 5 نئے فارم بھی جاری کر دیے، امیدوار یا سیاسی جماعتیں 7 اکتوبر تک اعتراضات عائد کروا سکتی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے امیدواروں کیلئے الیکشن اخراجات کیلئے بینک اکانٹ سے متعلق رولز میں تبدیلی کی گئی ہے، امیدوار کو انتخابی اخراجات کیلئے الگ بینک اکاونٹ کھولنا ہوگا، الیکشن میں حصہ لینے والے امیدوار کا مشترکہ اکاونٹ قابل قبول نہ ہو گا۔