نوازشریف واپس آئیں گے اور اصل مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ہی ہوگا، منظور وسان کا نیا بیان آگیا

 پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان نے کہا ہے کہ احتساب، اسٹیبلشمنٹ اور جوڈیشری کا بھی ہونا چاہیے۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ میں نے پہلے کہا تھا الیکشن جنوری کے آخر یا فروری میں ہوں گے، الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ الیکشن جنوری میں ہوں گے، پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں، اگلے انتخابات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان مقابلہ ہوگا، سندھ میں پیپلز پارٹی اکثریت سے جیتے گی، مختلف جماعتیں جے ڈی اے میں شامل ہوں گی لیکن پیپلز پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں

اپنا تبصرہ بھیجیں