اینٹی نارکوٹکس اور رینجرز نے ڈرون کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے ایک اور گروہ کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے پنجاب رینجرز کے ساتھ بادیاں چیک پوسٹ لاہور کے قریب مشترکہ کارروائی کی جس دوران 2 گاڑیوں میں سوار لاہور اور خانیوال کے رہائشی 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 6 کلوگرام ہیروئن اور ایک ڈرون برآمد کیا گیا۔
جیو نیوز کے مطابق مجموعی طورپر اے این ایف اور رینجز نے 5 مختلف کارروائیوں کے دوران 183 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے 8 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ 5 موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ایک گاڑی سے 26 کلو 400 گرام افیون اور 12 کلو آئس برآمد کی گئی، اس دوران مردان اور کشمیر کے رہائشی 2 ملزمان کوگرفتار کیا گیا۔