لاہور بار ایسوسی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت میں داخلے پر پابندی لگا دی : اعلامیہ 

لاہور بار ایسو سی ایشن نے اینٹی کرپشن حکام کے احاطہ عدالت اور وکلاءکے اینٹی کرپشن کے دفاتر میں داخلے پر پابندی لگا دی ۔لاہور بار ایسو سی ایشن کے ایوان عدل کمیٹی روم میں ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ،جس میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں محکمہ اینٹی کرپشن کی طرف سے وکلا کے ساتھ ہونے والی زیادتی کو زیر بحث لایا گیا ، اینٹی کرپشن دفاتر میں وکلاءکے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

 اعلامیے کے مطابق وکلاءکو ٹارگٹ کر کے ان کے خلاف بلا جواز انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں ، پیر سے احاطہ عدالت میں اینٹی کرپشن حکام کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، اینٹی کرپشن کے کسی بھی ملازم یا افسر کو احاطہ عدالت میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں