عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت معمولی اضافے کے بعد 1925 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں باالترتیب 800 روپے اور 500روپے کا اضافہ ہوگیا۔ اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 215800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 185000روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں