بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنی کزن پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شریک نہیں ہوں گی۔ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں صرف ایک دن باقی ہے اور پریانکا چوپڑا کی انسٹاگرام پوسٹ بتاتی ہے کہ وہ اب بھی امریکا میں ہیں۔
پریانکا چوپڑا نے لاس اینجلس سے اپنی کزن پرینیتی چوپڑا کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے جس سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وہ اودے پور میں پرینیتی اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت نہیں کریں گی۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کی تصویر شیئر کی، پریانکا نے اپنی کزن اور راگھو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ اپنی زندگی کے سب سے خاص اور بڑے دن پر خوش اور مطمئن ہوں گے۔