کوشش ہے یو اے ای پاکستان سے گوشت درآمد روکنے کا فیصلہ واپس لے: ٹی  ڈی اے پی

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی  ڈی اے پی ) نے کہا ہے کہ اس کی بھرپور کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سمندر کے راستے پاکستان سے تازہ گوشت کی درآمد پر پابندی کا فیصلہ واپس لے۔

یادرہے کہ  یو اے ای نے اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان سے گوشت کی درآمد اگلے ماہ سے بند کر رہا ہے کیونکہ ایک نامعلوم کمپنی کی جانب سے غیرمعیاری گوشت بھجوایا گیا۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے ابتدائی تحقیقات کے بعدوضاحت بھی دی گئی تھی کہ اس کا ذمے دار ایک شپنگ کمپنی کے فریز کرنے کا سسٹم ہے، متعلقہ ایکسپورٹرز نے شپنگ کمپنی پر ہرجانے کا دعوی بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں