جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ، حجم 88.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا

جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 88.5 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 84.1 ملین ڈالر مقابلہ میں 5.3 فیصدزیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگست میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 44.3 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوجولائی میں 44.2 ملین ڈالراورگزشتہ سال اگست میں 40.5 ملین ڈالرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں