بھارتی ائیر لائن انڈیگو کی ایک فلائٹ میں مسافر نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کے روز مہاراجہ بیر بکرم ائیرپورٹ سے انڈیگو کی اندرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جہاں جہاز مسافروں کو لیے شہر گوہاٹی سے اگرتلہ جا رہا تھا۔ جیو نیوز کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ جب جہاز رن وے سے 15 میل کی اونچائی پر پہنچا تو 41 سالہ بسواجیت ڈیبتھ نے ایمرجنسی دروازہ کھول کر چھلانگ لگانے کی۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ مسافر ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور اس نے ناصرف دوران پرواز ایمرجنسی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی بلکہ روکنے پر جہاز کے عملے سے جھگڑا بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments