دی جنریٹر از بیک، حسن علی کا ٹوئٹ

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے ورلڈ سکواڈ کا حصہ بننے پر بیان جاری کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے بیان میں حسن علی نے کہاکہ دی جنریٹر از بیک، ملک کیلئے ورلڈکپ ٹیم کا حصہ بننا ناقابل بیان احساس ہے،فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے بہترین کارکردگی پیش کروں گا،مجھے اور ہماری ٹیم کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں،حسن علی نے کہا کہ مداحوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں