کینیڈا کی اہم سیاسی جماعت نیو ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ جگمیت سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہوکرکینیڈا کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہےخالصتان لیڈر ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جگمیت سنگھ نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد کینیڈا میں نہ صرف سکھ بلکہ وہ تمام امیگرینٹ کمیونٹیز خود کو غیر محفوظ تصور کرتی ہیں جواپنی جابر حکومتوں یا ممالک کے خلاف آواز بلند کرتی ہیں جہاں سے وہ کینیڈا منتقل ہوئی ہیں۔بھارت نے کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث ہوکرکینیڈا کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ جس ملک میں لوگ خود کو محفوظ تصور کرتے تھے اب وہاں بھی لوگ خو د کو غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments












