تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن باضابطہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

تحریک انصاف کی سابق ایم این اے منزہ حسن باضابطہ استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئیں،منرہ حسن نے چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین کے ساتھ پریس کانفرنس میں شمولیت کا اعلان کیا۔قبل ازیں جہانگیرترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نام لیکر کسی پر انفرادی حملے نہیں ہونے چاہئیں،ہمارا موقف تھا نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات ہونے چاہئیں،امید ہے الیکشن کمیشن تمام پارٹیوں کیساتھ ایک جیسا رویہ رکھے گا،ان کا کہناتھا کہ سیاست میں پہلی بار نہیں آیا، میرا ایک ٹریک ریکارڈ ہے،ہم منظم ہو کر بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے،چیئرمین آئی پی پی نے کہاکہ ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق کوئی شکایت نہیں،ہم جمہوری پارٹی ہیں، کسی کی مدد چاہئے تو وہ عوام ہیں،جو امید ماضی میں پوری نہیں ہو سکی وہ آئی پی پی پوری کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں