الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری کردیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی،ریٹرننگ افسر 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری کریں گے،کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے ،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی ۔
الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے،مخصو ص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک آر او کے پاس جمع کرانی ہو گی،
الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 6 حلقوں کا انتخابی شیڈول بھی جاری کردیاگیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے 6 حلقوں میں بھی ضمنی انتخاب30 اپریل کو ہوگا،این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ اور این اے 31 پشاور میں الیکشن30 اپریل ہوگا۔