نواز شریف کی وطن واپسی ہو گی یا نہیں اور شہباز شریف لندن واپسی کا ٹکٹ کٹوانے پرکیوں مجبور ہوئے؟ نصرت جاوید نے اہم انکشافات کر دیئے

سینئر صحافی و تجزیہ کار نصرت جاوید نے مسلم لیگ (ن) سے ”ون اینڈ اونلی“سوال پوچھ لیا۔ اور بتا دیاکہ شہباز شریف لندن واپسی کا ٹکٹ کٹوانے کو کیوں مجبور ہوئے؟روزنامہ ” نوائے وقت ” میں شائع ہونیوالے اپنے کالم میں انہوں نے لکھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو لاہور پہنچنے کے چند ہی گھنٹوں بعد لندن کیوں واپس جانا پڑا؟ اس سوال کا تسلی بخش جواب آپ کو مسلم لیگ (ن) کا کوئی ایک رہنما بھی دینے کے قابل نہیں۔جو سوال میں نے اٹھایا ہے وہ آج کے موضوع سے توجہ ہٹادے گا۔فی الوقت انگریزی محاورے والا ”ون اینڈ اونلی “ سوال یہ بنتا ہے کہ شہباز صاحب لندن سے لوٹتے ہی وطن عزیز میں چند گھنٹے گزارنے کے بعد لندن واپسی کا ٹکٹ کٹوانے کو کیوں مجبور ہوئے۔ ذہن پر عقل کی لگام ڈال کر سوچیں تو گمان ہوتا ہے کہ شہباز شریف جب وطن لوٹے تو ہمارے ہاں کی وہ قوتیں جنہیں ”مقتدر“ پکارا جاتا ہے ملکی سیاست کے مستقبل کے بارے میں کوئی ”گیم پلان “ تیار کرچکی تھیں۔ شہباز صاحب کو اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ان میں سے چند جزئیات ایسی بھی ہوسکتی ہیں جن کا براہ راست تعلق نواز شریف کی ذات یا اندازِ سیاست سے ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں