سرگودھا: موٹروے پرمسافربس اُلٹ گئی، 3 افراد جاں بحق

سرگودھا میں موٹروے پر پشاور سے لاہور جاتے ہوئے مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔جیو نیوز کے مطابق موٹروے پر کوٹ مومن انٹرچینج کے قریب ٹائر پھٹنے سے مسافر بس اُلٹ گئی، حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے 15 میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں