وزیراعظم شہباز شریف کا گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات دور کرنے سے متعلق بڑا قدم

وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان حکومت کی مالی مشکلات دور کرنے سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا ۔

نجی ٹی وی چینل دنیانیوز کے مطابق وزیراعظم نے گلگت بلتستان حکومت کی مدد کی درخواست منظورکرلی ،وزیراعظم نے جی بی کیلئے 2.50 بلین روپے مختص کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم شہبازشریف نے صوبے کو مارچ اور اپریل کیلئے 26.666 میٹرک ٹن گندم کے فوری اجرا کا حکم دیدیا،وزیراعظم نے گلگت بلتستان کی ضرورت کو فوری پورا کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں