مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاہے کہ فیض حمید نے2 سال (ن)لیگ کی حکومت گرانے میں کردار ادا کیا،فیض حمید نے 4 سال عمران حکومت کی حمایت کے ذریعے ملک تباہ کرنے میں کردار ادا کیا ،فیض حمید کا کورٹ مارشل کیا جانا چاہئے ،فیض حمید کو نشان عبرت بنانا چاہئے تاکہ آئندہ پھر کسی کو جرا¿ ت نہ ہو ۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک انٹرویو میں مریم نواز کاکہناتھا کہ ہائبرڈ نظام”لانے والوں کو سب سے بڑی سزا“ ووٹ کو عزت دو کی شکل میں ملی ، سمجھتی ہوں یہ بڑی خوش آئندہ بات ہے نوازشریف نے قربانی دی ،نوازشریف نے لوگوں کو یہ باور کرایا سب کچھ آئینی کردار میں اچھا لگتا ہے،ان کاکہناتھا کہ آئینی کردار سے باہر نکل کر کچھ بھی کرنیوالے کو قیمت چکاناہوگی،غیر آئینی کردار ادا کرنیوالوں پر تنقید تو کرتی ہوں لیکن ادارے کو ہدف بنانے کے حق میں نہیں۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر کا کہناہے کہ اداروں کو بھی ایسے تمام افراد کو سزا دینی چاہئے جو اداروں کی بدنامی کا باعث بنے،اس عمل سے اداروں کی اپنی عزت اور تکریم بڑھے گی، اس سے ان کی نیک نامی ہو گی۔