واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکاگو ہائٹس میں مورگن لی مینوفیکچرنگ کی فیکٹری میں ایک زبردست آگ بھڑک اٹھی، جس نے پانچ لاکھ مربع فٹ پر محیط عمارت کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ این بی سی شکاگو کے مطابق آگ واشنگٹن ایونیو کے 1100 بلاک میں صبح 6 بجے کے قریب مورگن لی میں لگی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے واقعے کے کئی کلپس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ نے کس طرح گودام کو پوری طرح لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ آگ کی وجہ سے آسمان میں اونچائی تک کالے دھوئیں کے بادل نظر آئے جب کہ شعلوں کی اونچائی بھی دل دہلا دینے والی تھی۔ رپورٹس کے مطابق گاڑھا سیاہ دھواں میلوں دور تک دکھائی دے رہا تھا۔ ایک عینی شاہد نے اے بی سی شکاگو کو بتایا کہ اس نے اپنی زندگی میں ایسا کبھی نہیں دیکھا، میں نے اسے صرف فلموں میں دیکھا تھا۔