ایک امریکی خاتون جو 30 سال پہلے لاپتہ ہو گئی تھی اور بعد میں اسے مردہ قرار دے دیا گیا تھا وہ پورٹو ریکو کے ایک نرسنگ ہوم میں مل گئی۔ پیٹریسیا کوپتا کے نام سے شناخت کی جانے والی خاتون جو اب 82 سال کی ہیں، کو آخری بار 1992 میں پٹسبرگ پنسلوانیا میں دیکھا گیا تھا۔ بعد میں حکام نے اسے تلاش کرنے میں ناکامی پر اسے مردہ قرار دے دیا تھا۔
دی گارڈین کے مطابق وہ 1999 میں شمالی پورٹو ریکو کی سڑکوں پر گھومتی ہوئی پائی گئی تھی۔ اس میں ڈیمنشیا کی تشخیص ہوئی تھی ، وہ اب کیریبین جزیرے پر ایک نرسنگ ہوم میں رہتی ہے اور اس کی شناخت ایک سماجی کارکن نے کی۔
مسز کوپتا جو کبھی اپنے آبائی شہر میں ایک سٹریٹ مبلغ کے طور پر جانی جاتی تھیں، نے شروع میں پورٹو ریکو میں رہتے ہوئے اپنے ماضی کو راز میں رکھا۔ وہ آہستہ آہستہ ڈیمنشیا کا شکار ہوئی جس کے بعد اس نے اپنی زندگی کے بارے میں تفصیلات بتانا شروع کر دیں۔ دریں اثنا نرسنگ ہوم کے عملے نے پنسلوانیا کے حکام سے رابطہ کیا ہے۔
پنسلوانیا چھوڑنے سے پہلے ڈاکٹروں نے کہا کہ اس میں شیزوفرینیا کی کچھ علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ وہ فکر مند تھی کہ اسے ہسپتال میں داخل کرلیا جائے گا، ممکنہ طور پر یہی وجہ تھی کہ وہ فرار ہوئی ہوگی۔ ان کے شوہر باب کا کہنا ہے کہ جب ان کی اہلیہ لاپتا ہوئیں تو ان کی شادی کو 20 سال ہوچکے تھے، بیوی کے لاپتا ہونے کے بعد انہوں نے کبھی شادی نہیں کی۔