اسلام آباد : حکومت نے آئی ایم ایف کی شرط پر پندرہ ارب روپے کا مزید سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر مزید15 ارب کا سیلز ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وفاقی کابینہ نے سیکڑوں لگژری مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح پچیس فیصد کرنے کی منظوری دے دی، لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس سے ایف بی آرکوچار ماہ میں پندرہ ارب روپے کی آمدن ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکولیشن سمری منظوری کےبعدایف بی آرنوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
ایف بی آر کے نوٹیفیکشن کے بعد غیر ملکی لیکٹرانکس آئٹمز، امپورٹڈ میک اپ کے سامان پر سیلز ٹیکس پچیس فیصد ہوجائے گا۔
،پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ جوتوں، امپورٹڈ برانڈ کے پرس، شیمپو، صابن، لوشن پر سیلز ٹیکس25 فیصد ہوجائے گا۔
امپورٹڈہیڈ فونز، آئی پوڈ، اسپیکرز، کھڑکیوں، امپورٹڈلگژری برتنوں،باتھ روم فٹنگز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ امپورٹڈٹائلز،سینٹری سامان، فانونس فینسی لائٹس امپورٹڈ اور مقامی تیار ہونیوالی1400 سی سی گاڑیوں پر بھی ٹیکس25 فیصد ہوجائے گا۔