وائٹ ہاﺅس کے سابق عہدیدار نے سعودی امریکہ تعلقات کو ’کیتھولک شادی‘ قرار دے دیا

وائٹ ہاﺅس کے سابق عہدیدار، بینکار اور سرمایہ کار انتھونی سکریموشی نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلق کو ’کیتھولک شادی‘ قرار دے دیا۔ عرب نیوز کے ہفتہ وار کرنٹ افیئرز ٹاک شو ’فرینکلی سپیکنگ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انتھونی سکریموشی نے کہا کہ جس طرح کیتھولک شادی میں میاں بیوی لڑ جھگڑ سکتے ہیں لیکن الگ نہیں ہو سکتے، اسی طرح سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات میں تلخی آ سکتی ہے، ختم نہیں ہو سکتے۔

انتھونی سکریموشی کا کہنا تھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان جتنی بھی دوریاں آئیں، وہ عارضی ہی ہوں گی۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دونوں ایک دوسرے کو نہیں چھوڑ سکتے ۔دونوں ممالک کے مابین گزشتہ 80سے 90سال کے دوران ایسی قریب آچکی ہے جو اب دوری میں نہیں بدل سکتی۔ ہماری معیشت، ہماری حکومتیں، ہماری انٹیلی جنس کمیونٹی، ہمارے دفاعی محکمے، ہمارا سب کچھ ایک دوسرے کے ساتھ اس طرح لپٹا ہوا اورایک طرح سے سانجھا ہے کہ اب ان کا الگ ہونا محال ہے۔

واضح رہے کہ انتھونی سکریموشی نے گزشتہ سال عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں بھی کہاتھا کہ امریکہ اور سعودی عرب کا تعلق ناگزیر ہے اور یہ کبھی ٹوٹ نہیں سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں