سرکاری اور نجی ادارے گیس کی مد میں 445 ارب کے وفاق کے نادہندہ نکلے۔ دستاویز کے مطابق کھاد سیکٹر سب سے زیادہ 171 ارب کا نادہندہ ہے، کے الیکٹرک گیس کی مد میں 39 ارب روپے کا نادہندہ ہے، پاکستان اسٹیل مل نے گیس کی مد میں 2 ارب سے زائد کرنے ہیں، واپڈا اور آئی پی پیز گیس کی مد 4,4 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، جینکوز بھی گیس کی مد میں وفاق کی 4 ارب روپے کی نادہندہ ہیں جبکہ ٹیکسٹائل انڈسٹری گیس کی مد میں 22 ارب سے زائد کی نادہندہ ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments