قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارت میں شیڈول آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈکپ کے حوالے سے بڑا بیان دیدیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ کے لیے تیاریوں پر توجہ مرکوز ہے، بھرپور پرفارمنس دینے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ میں اس کے لیے مجھے اور رضوان کو اوپننگ میں رنز بنانے ہوں گے تاہم میں اور رضوان ہر میچ میں رنز نہیں بنا سکتے، اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تمام کھلاڑی اپنی ذمہ داری کو سمجھیں اور محض دو پلئیرز کی کارکردگی پر انحصار نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ کھیل کے دوران تنقید ہوتی رہتی ہے کیونکہ یہ ممکن نہیں کہ ہر کوئی آپ کے حق میں بولے، میں ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں اس لیے میرا اعتماد بڑھتا ہے
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments