قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود کہتے ہیں کہ بابر اعظم ہمارا لیڈر ہے اور اس کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔نجی نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور میں لاہور کیخلاف کھیلنا آسان نہیں، لاہور قلندرز اس وقت بہت اچھا کھیل رہی ہے۔
شان مسعود نے کہا کہ بہت اچھا لگے گا کہ ہم گزشتہ برس کی طرح پی ایس ایل کا فائنل کھیلیں اور ہماری مد مقابل ٹیم لاہور قلندرز ہو۔ان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کیلئے کھیلنے آئے ہیں، یہ بہت بڑا اعزاز ہے، کھلاڑیوں کیلئے لیڈر سب سے پہلے ہوتا ہے، کپتان چاہے کوئی بھی ہو۔شان مسعود نے کہا کہ پہلے سرفراز احمد کپتان تھے اور اب بابر اعظم ہیں، ہم ان کے پیچھے کھڑے ہیں اور میں ان کیلئے جان بھی دینے کو تیار ہوں۔