نوی ممبئی کے ایک ریلوے سٹیشن پر کچرا چننے والے نے مبینہ طور پر تین سالہ بچی کی عصمت دری کردی۔ پنویل جی آر پی کے سینئر انسپکٹر پروین پڈوائی نے بتایا کہ یہ واقعہ 2 مارچ کو پنویل ریلوے سٹیشن پر صبح کے وقت اس لمحے پیش آیا جب بچی احاطے میں اپنی ماں کے ساتھ سو رہی تھی۔ ملزم لڑکی کو اٹھا کر ایک طرف لے گیا اور زیادتی کی۔ بعد میں ماں نے بچی کو کچھ فاصلے پر روتے ہوئے پایا۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق اہلکار نے بتایا کہ بچی کے والدین نے ملزم کے خلاف شکایت کے ساتھ پولیس سے رابطہ کیا، جسے گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ) اور بچوں کے خلاف جنسی جرائم سے تحفظ (POCSO) ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔