بھارتی کمپنی کے تیار کردہ کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات، 3 ملازمین گرفتار

بھارتی دوا تیار کرنیوالی کمپنی ماریون بائیو ٹیک کے کھانسی کے شربت سے بچوں کی اموات کے معاملے پر 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق بھارتی ڈرگ اتھارٹی نے دوا کے 36 نمونے ٹیسٹ کئے جن میں سے 26 میں زہریلا مواد پایا گیا، پولیس نے 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا تاہم 2 ڈائریکٹرز فرار ہو گئے۔

بھارتی کمپنی کی دوا استعمال کرنے سے ازبکستان میں 19 جبکہ گیمبیا میں 70 بچے موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں، اس کے باوجود بھارتی وزارت صحت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں