وسیم اکرم کو محمد عامر کا حد سے بڑھا جارحانہ رویہ کیوں بھا گیا؟

سابق لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم نے کراچی کنگز کے پیسر محمد عامر کے حد سے بڑھے جارحانہ رویئے کا دفاع کیا ہے، کہتے ہیں پیسر ایک باؤلر کے طور پر جو بھی کہتے ہیں اس پر ان کے ساتھ ہوں۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں پی ایس ایل میچز میں کراچی کنگز کے محمد عامر وکٹ حاصل کرنے پر بیٹرز کو جذباتی اشارے کرتے نظر آئے، پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو ٹیل اینڈرز سے متعلق پھبتی کسی، ان کے اس رویئے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تاہم وسیم اکرم کو تو جیسے محمد عامر کا جارحانہ رویہ جیسے بھا گیا، انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں مسابقت والی فضا کی ضرورت ہوتی ہے، اس طرح کی باتوں سے لیگ میں دلچسپی کا سامان پیدا ہوتا ہے، ہمیں تنقید کی بجائے مسابقت سے لطف اندوز ہونا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں