سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرنیوالا ملزم گرفتار

 سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو شیئر کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر فائرنگ کی ویڈیو شیئر کی تھی جس کا اعلیٰ سطح پر نوٹس لیا گیا تھا۔ لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزم سے تحقیقات کر کے اعلی حکام کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں