عمران خان کی ممکنہ گرفتاری ،اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی 

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس لاہور پہنچ گئی ،ٹیم ایس پی سٹی اسلام آباد حسین طاہر کی سربراہی میں لاہور پہنچی،اسلام آباد پولیس نے گرفتاری کیلئے لاہور پولیس کی معاونت کیلئے درخواست دیدی۔

اسلام آباد پولیس بھاری نفری کے ہمراہ عمران خان کی گرفتاری کیلئے زمان پارک پہنچ گئی،دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی کارکنوں کو زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کردی۔

عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کا امکان ہے ، چیئرمین تحریک انصاف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہو چکے ہیں،وارنٹ گرفتاری میں کہاگیاہے کہ بار بار بلانے کے باوجود عمران خان پیش نہیں ہوئے ، اسلام آبا دکی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،عمران خان کے وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے جاری کئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں