روس کے سرکردہ اولیگارک اولیگ ڈیریپاسکا نے کہا ہے کہ اگر روس دوست ممالک سے سرمایہ کاری حاصل نہیں کرتا تو اگلے سال تک اس کے پاس پیسے ختم ہوجائیں گے۔
سی این این کے مطابق ڈیریپاسکا نے سائبیریا میں ایک اقتصادی کانفرنس میں کہا کہ ‘اگلے سال پہلے سے کوئی پیسہ نہیں ہوگا، ہمیں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ضرورت ہے۔’ یہ وہ ارب پتی اولیگارک ہیں جنہوں نے گزشتہ سال تنازع کے ابتدائی دنوں میں یوکرین میں ماسکو کی جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس فنڈز کم ہو رہے ہیں اسی لیے انہوں نے اولیگارکس کو ہلانا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ روس مغربی پابندیوں کے ‘سنگین’ دباؤ کا شکار ہے، اور یہ کہ قوم اور اس کے کاروبار کو سرمایہ کاری کے لیے ‘سنجیدہ وسائل’ کے ساتھ دوسرے ممالک کی طرف دیکھنا پڑے گا۔ دی گارڈین کے مطابق اولیگ ڈیریپاسکا نے کہا کہ ‘ہم نے سوچا کہ ہم ایک یورپی ملک ہیں ، اب اگلے 25 سالوں کے لیے ہم اپنے ایشیائی ماضی کے بارے میں مزید سوچیں گے۔’