لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا گیا 

وزیر اعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے لیفٹیننٹ جنرل(ر) نذیر احمد کی بطور چیئرمین نیب تعیناتی کی  سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔

اس قبل ڈپٹی چیئرمین ظاہر شاہ کو عارضی طور پر چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب)  کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی تھیں،وہ 22 فروری سے عارضی چیئرمین کی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

واضح رہے کہ سابق چیئرمین آفتاب سلطان نے نیب میں مبینہ مداخلت پر استعفیٰ دیا تھا، اپنے الوداعی خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نیب ایک اچھا ادارہ ہے صرف ایک فیصد لوگ غلط کام کر رہے ہیں، نیب افسران ان ایک فیصد لوگوں کی بات نہ مانیں۔ مجھ سے یہ نہیں ہوتا کہ یہ زمین دلا دیں یا فلاں کے بھائی کو چھوڑ دو، دوسرے کیخلاف کیسز بنواتے ہیں خود 10،10 ارب بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں۔ ایک ایک پلاٹ والےکوکہا جاتا ہے اندر کر دو،اربوں روپے والے باہر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں