مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ معیشت کی صورتحال ایک سال کی غلطی نہیں ،75 سال کا حاصل ہے ،ہم بھی وہی غلطیاں کر رہے ہیں جو عمران خان نے کیں، بھارت نے 10 سال میں 5 آئی ٹی انسٹیٹیوٹ بنائے ، ہم نے 11 سال میں 7 وزیراعظم تبدیل کئے ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران ایک سوال ”معیشت کی بحالی کا آج کوئی حل دے رہے ہیں “کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ معیشت کی بحالی کا کام بہت مشکل سے ہو گا،معیشت کو بچانے کیلئے مزید قربانیاں دینی ہوں گی، ملک پر بہت مشکل وقت ہے ۔
سابق وزیر خزانہ کاکہناتھا کہ جب تیل سستا تھا تو سبسڈی دے کر 72 ارب روپے کا نقصان کردیا،عمران حکومت نے پیٹرول کم قیمت پر بیچ کر معاہدے کی خلاف ورزی کی،انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو منتقل ہوئے ،18 ویں ترمیم کے تحت اختیارات صوبوں کو اختیارات تو مل گئے لیکن فنڈز نچلی سطح پر نہیں پہنچتے ،صوبے ٹیکس جمع کرنے میں ناکام رہے ،سندھ حکومت زرعی ٹیکس جمع نہیں کرتی ، صوبے ایک ہزار ارب روپے تعلیم پر خرچ کرتے ہیں ۔
سابق وزیر خزانہ نے کہاکہ جب آئی ایم ایف سے قسط آئی تو حفیظ شیخ کو ہٹا دیا گیا،جب آئی ایم ایف سے قسط ملی تو شوکت ترین آگئے،شوکت ترین نے آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کیا،ڈار صاحب نے آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھائیں، اب پھر ڈیل کررہے ہیں،بیرونی قرض چھوڑیں اب تو مقامی قرض کے چنگل میں بھی پھنسے ہوئے ہیں ، معیشت کی صورتحال ایک سال کی غلطی نہیں ،75 سال کا حاصل ہے ،ہم بھی وہی غلطیاں کر رہے ہیں جو عمران خان نے کیں،مشرف کے آخری سال میں معیشت کے حجم سے 8 فیصد زیادہ کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ تھا،وفاقی اخراجات کو کم کرنے ہوگا۔
مفتاح اسماعیل نے کہاکہ آئی ایم ایف نے جب ہمیں کورونا میں آسانی دی ہم نے غلطیاں کیں،عمران خان کی وجہ سے جیل گیا،میرے آنے سے پہلے دو اور میرے آنے کے بعد ایک غلطی ہوئی ،شوکت ترین نے آتے ہی کہا آئی ایم ایف کے بغیر بجٹ پیش کریں گے ،ان کاکہناتھا کہ 87 فیصد پاکستانیوں کو کم خوراک ملتی ہے ،ہماری پالیسیاں 75 سال سے غلط ہیں،سندھ، کے پی ، بلوچستان اور پنجاب میں رہنے والے 70 سال سے بحران میں ہیں ،ان کاکیا ہو گا جو 75 سال سے غربت میں ہیں ،ہمارے پاس اتنا اناج نہیں جتنی ضرورت ہے ،ایک سکول سے وفاقی کابینہ آرہی ہے تو آپ کو غلط نہیں لگ رہا۔ان کاکہناتھا کہ بھارت نے 10 سال میں 5 آئی ٹی انسٹیٹیوٹ بنائے ، ہم نے 11 سال میں 7 وزیراعظم تبدیل کئے ۔