کورونا ویکسین بنانے والا روسی سائنسدان گھر میں قتل

دنیا بھر میں تباہی مچانے والے مہلک کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بنانے والے روسی سائنس دان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق روسی سائنس دان اینڈرے بوٹیکوو نے سال 2020 میں ایک ٹیم کے ہمراہ کورونا ویکسین سپوٹنک فائیو بنائی تھی، روسی پولیس کے مطابق سائنس دان کو بیلٹ سے گلا گھوٹ کر موت کی نیند سلایا گیا۔

حکام کے مطابق اینڈرے بوٹیکوو نے قتل کے دوران خود کو چھڑوانے کیلئے شدید مزاحمت کی تھی، ان دنوں وہ روس کے ایک ریسرچ سنٹر میں خدمات سر انجام دے رہے تھے، کورونا ویکسین بنانے میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں