اٹلس ہنڈانے پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمت میں ایک بار پھر 7 ہزار سے 25ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے۔
مقامی اخبار جنگ نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ کمپنی کی جانب سے ڈیلرز کو بھیجی گئی نئی پرائس لسٹ کے مطابق ہنڈاکی موٹر سائیکل سی ڈی 70 کی قیمت 7 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 44 ہزار 900 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔پرائس لسٹ کے مطابق ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 8 ہزار کا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 55 ہزار 500 جبکہ ہنڈا پرائیڈر کی قیمت 9 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 90 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے ہنڈا سی جی 125 کی قیمت بھی 9 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 900 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، جبکہ 125 اسپیشل ایڈیشن کی قیمت میں 12 ہزار کا اضافہ کیا گیا، جس کی نئی قیمت 2 لاکھ 55 ہزار 900 روپے ہوگئی۔ہنڈا کی 150 موٹر سائیکل کی قیمت بھی 25 ہزار روپے کے بعد 4 لاکھ 43 ہزار 900 روپے کی ہوگئی۔