پشاور میں خودکش دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے والے پولیس اہلکار کو نوکری سے نکال دیا گیا

 سوشل میڈیا پر رولز کی خلاف ورزی کرنیوالے خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار جمشید خان کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے مطابق پشاور پولیس لائن دھماکے کے بعد پولیس اہلکار نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس کے خلاف محکمانہ انکوائری کی گئی، پولیس اہلکار نے شو کاز نوٹس کا غیرتسلی بخش جواب دیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار کو ذاتی حیثیت میں طلب بھی کیا گیا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئے۔

فرنٹیئر ریزرو پولیس اہلکار جمشید خان نے بتایا کہ پولیس لائنز دھماکے کے خلاف احتجاج کرنے پر مجھے نوکری سے ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس لائنزدھماکے سے متعلق بیان دیا تھا جو ٹک ٹاک پر وائرل ہوا، نوکری سے فارغ کرنے سے متعلق قانونی راستہ اختیار کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں