پشاور میں معمولی تنازع پر میاں بیوی کی ایک دوسرے پر آمنے سامنے فائرنگ

پشاور میں معمولی تنازع پر میاں بیوی نے ایک دوسرے پر براہ راست فائرنگ کر دی، دونوں زندگی کی بازی ہار گئے۔

نجی ٹی وی” ڈان نیوز” کے مطابق پشاور میں میاں بیوی کے درمیان معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جو بڑھتے بڑھتے سنگین صورتحال اختیار کر گئی، دونوں نے پستولیں ایک دوسرے پر تان لیں۔ انا کی جنگ بڑھی تو دونوں نے فائرنگ شروع کر دی، گولی لگنے سے بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ بیوی کی چلائی گولی سے شوہر شدید زخمی ہو گیا جو ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

ایس پی ملک حبیب کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بنا، پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں