پرویز الٰہی دور کے ترقیاتی منصوبے اینٹی کرپشن کے “ریڈار”پرآگئے،چھان بین شروع

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دور کے مختلف محکموں کے ترقیاتی منصوبے اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگئے ۔محکمہ اینٹی کرپشن نے محکمہ ہاؤسنگ،بلدیات،محکمہ تعلیم کے منصوبہ جات کی چھان بین شروع کردی،سابق وزیر میاں محمود الرشید کے دورمیں بننے والی تمام ہاؤسنگ سکیموں کا ریکارڈ مانگ لیا۔ محکمہ بلدیات کی تمام سکیموں اور ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا۔سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کے دور میں سکولوں کے تمام منصوبہ جات،ٹینڈرز کا ریکارڈ بھی طلب کرلیاگیا ہے۔

ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ کا کہنا  ہے کہ کسی بے گناہ کو تنگ نہیں کیاجائے گاتمام تحقیقات میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں