میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبے کے دوران ایکوائر ہونیوالی اراضی کے معاملے پر سرکاری اداروں نے ذاتی ملکیتی اراضی کے پیسے مانگ لئے۔2سال سے زائد گزر گئے، میٹرو اورنج لائن ٹرین سے متعلق تنازعات حل نہ ہو سکے۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں معاوضہ دینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں معاوضہ دینے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ سرکاری طور پر ایکوائر ہونے والی اراضی کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ وفاق اور پنجاب حکومت کے 6 اداروں نے اراضی کے عوض رقم مانگی۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے 12 کنال اراضی کے پیسے مانگ لئے۔ پاکستان پوسٹل اتھارٹیز کی 4 کنال 7 مرلے اراضی کے پیسے واجب الادا ہیں۔ پی اینڈ ٹی کالونی ملتان روڈ کی 10 کنال اور نیشنل بینک کی 10 مرلے اراضی کی ادائیگی نہیں ہوئی۔ پنجاب یونیورسٹی کی 8 کنال اور سید پور لیسکو گرڈ کی 14 کنال 3 مرلے اراضی بھی ایکوائر کی گئی۔ اورنج ٹرین منصوبے کیلئے سرکاری محکموں کی 49 کنال اراضی ایکوائر کی گئی۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں کمیٹی ایکوائر کی گئی اراضی سے متعلق رواں ماہ فیصلہ دے گی۔